Skip to main content

Featured

"Essential Measures for Strengthening the Export Sector"

Written By : Aamir Baig   Prime Minister of Pakistan Shahbaz Sharif has set a target to increase Pakistan's exports to $60 billion within three years. During a recent meeting of the National Export Development Board, he stressed the importance of addressing exporters' challenges, promising to personally oversee the board's progress every six weeks. His focus includes boosting agricultural exports through better seeds and high-yield crops, and reducing power costs for industries. However, despite this commitment, no significant action has been taken since the meeting. Relevant government departments have yet to engage stakeholders or address the problems exporters face. This delay is particularly concerning given that the recent federal budget imposed additional taxes on the export industry, frustrating industry leaders and trade organizations. The textile sector, responsible for over 60% of Pakistan's exports, exemplifies the challenges. The knitwear industry, a major p...

ٹین بلین ٹری سونامی



تحریر: عامر بیگ 


درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ درختوں کی کثرت سے ماحول خوشگوار ہوتا ہے۔ 
یہاں تک اکثر لوگوں  کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے دوران کسی سر سبز میدان میں یاپارک میں چہل قدمی کرنے سے کافی سکون ملتا ہے۔ 
وزیراعظم عمران خان کے ماحول دوست اقدامات کی عالمی سطح پر دھوم مچ چکی ہے۔ 
پاکستان میں بد قسمتی سے 2013 کے الیکشن سے پہلے درخت کاٹنے کا تناسب درخت لگانے سے زیادہ تھا۔ مگر زبردست دوراندیش سوچ کے ساتھ وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر خصوصی فوکس کیا ۔ 
اور خیبرپختونخوا میں اسوقت کے وزیراعلی پرویز خٹک کو ایک ارب درخت لگانے کا مشکل ترین ٹاسک دیا۔ 
بہت سارے مخالفین کے ساتھ ساتھ خود پی ٹی آئی کے لوگ بھی ایک ارب درخت کے ٹارگٹ کو ناممکن سمجھ رہے تھے۔ مگر پھر چند ہی سالوں میں بظاہر ناممکن لگنے والا کام ممکن ہو گیا۔ تقریباً ایک ارب درختوں کی تصدیق ملکی اداروں سمیت غیر ملکی اداروں نے بھی کی۔ 
درخت لگانا دنیا اور آخرت دونوں کا فائدہ ہے۔ ہماری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ ہر شخص کم از کم ایک درجن درخت لگائے۔ اس کے لیے آپ نہروں  ، شاہراؤں ، اور دیگر دستیاب جگہوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 
وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے۔ آیندہ پندرہ سالوں میں پورے ایشیا میں دو سو ارب درخت لگانے کے لیے مختلف ممالک اور اقوام متحدہ جیسے اداروں کو شامل کر کے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ اور اس کام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 
اقدامات کیے جائیں۔ 
وزیراعظم عمران خان کو ہم پاکستان میں ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت دس ارب درخت 
لگانے کا منصوبہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان میں ہر طرف ہرا بھرا، شفاف خوشگوار ماحول بن جائے۔ آمین


Comments

Popular Posts