Skip to main content

Featured

"Essential Measures for Strengthening the Export Sector"

Written By : Aamir Baig   Prime Minister of Pakistan Shahbaz Sharif has set a target to increase Pakistan's exports to $60 billion within three years. During a recent meeting of the National Export Development Board, he stressed the importance of addressing exporters' challenges, promising to personally oversee the board's progress every six weeks. His focus includes boosting agricultural exports through better seeds and high-yield crops, and reducing power costs for industries. However, despite this commitment, no significant action has been taken since the meeting. Relevant government departments have yet to engage stakeholders or address the problems exporters face. This delay is particularly concerning given that the recent federal budget imposed additional taxes on the export industry, frustrating industry leaders and trade organizations. The textile sector, responsible for over 60% of Pakistan's exports, exemplifies the challenges. The knitwear industry, a major p...

پاکستان کا سوچو

تحریر: عامر بیگ 



کیا آپ جانتے ہیں یہ تصویر کہاں کی ہے ؟ 
یہ تصویر آذربائجان  میں  یوم فتح کے موقع پر لی گئی ہے۔ 
اس تصویر میں ترکی ، آذربائجان ، پاکستان اور اسرائیل کے پرچم نظر آرہے ہیں۔ 
آذربائجان کے علاقے کاراباخ پر آرمینیا کے ناجائز قبضے کو چھڑوانے کے لیے ان تینوں ممالک نے آذربائجان کو کھل کر سپورٹ کیا۔ 
اور آج آذربائجان ، ترکی پاکستان اور اسرائیل کا بہت بہت مشکور ہے۔ 
کیا آپ جانتے ہیں آذربائجان بھی ایک مسلم ملک ہے۔ مگر اسکے اسرائیل کے ساتھ بھی بہترین تعلقات ہیں۔ 
دنیا بھر میں ہر ملک اپنے اپنے قومی مفاد کو مقدم رکھتا ہے۔ 
مگر کمال کی بات ہے پاکستان نے ہمیشہ دوسروں کے مفادات کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ مگر پاکستان کو اسکے بدلے میں کیا ملا ؟ صرف طعنے اور گالیاں ملی ہیں ؟ 
دوستوو آج بھی وقت ہے صرف پاکستانی بن کر پاکستان کا سوچو۔ آپس میں فروعی اختلافات سمیت ہر قسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال دو۔ 
اب دلچسپ بات سنیے آذربائجان کا مسلک شیعہ ہے۔ جب کی پوری دنیا میں شیعہ بلاک کی قیادت ایران کرتا ہے۔ مگر کمال کی بات دیکھیے حالیہ جنگ میں  ایران نے آذربائجان کے مخالف عیسائی ملک آرمینیا کا ساتھ دیا۔ 
جب کہ یمن لبنان سمیت مختلف ممالک میں ایران شیعہ مفادات کے بارے میں بڑھ چڑھ کر بولتا ہے۔ 
بات پھر وہی کہ ہر ملک صرف اور صرف اپنے مفادات کے بارے میں پہلے سوچتا ہے۔ اور باقی معاملات ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔ 
اسلیے ضروری ہے کہ تمام مذہبی اور سیاسی لوگ پہلے پاکستان کا سوچیں۔ 
پھر بعد میں دوسرے معاملات پر روشنی ڈالیں۔ 
آپ کے مثبت اظہار رائے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ شکریہ۔

Comments

Popular Posts