Skip to main content

Featured

"Essential Measures for Strengthening the Export Sector"

Written By : Aamir Baig   Prime Minister of Pakistan Shahbaz Sharif has set a target to increase Pakistan's exports to $60 billion within three years. During a recent meeting of the National Export Development Board, he stressed the importance of addressing exporters' challenges, promising to personally oversee the board's progress every six weeks. His focus includes boosting agricultural exports through better seeds and high-yield crops, and reducing power costs for industries. However, despite this commitment, no significant action has been taken since the meeting. Relevant government departments have yet to engage stakeholders or address the problems exporters face. This delay is particularly concerning given that the recent federal budget imposed additional taxes on the export industry, frustrating industry leaders and trade organizations. The textile sector, responsible for over 60% of Pakistan's exports, exemplifies the challenges. The knitwear industry, a major p...

عاصمہ شیرازی : جھوٹ کی فیکٹری

تحریر : عامر بیگ 

جرمنی کا سیاستدان گزرا ہے۔ جس کو دنیا گوئبلزکے نام سے جانتی ہے۔ گوئبلز کہتا تھا کہ اگر آپ جھوٹے ہیں۔ تو جھوٹ کی کثرت اتنی شدت سے کریں کہ سچ کی آواز دب جائے۔ باعث شرم بات ہے کہ پاکستان میں گوئبلز کے پیروکار کثیر تعداد میں ہیں۔ جن کا کام ہی جھوٹ پھیلانا اور جھوٹ فروخت کرنا ہے۔ ابھی حال ہی میں ایک خاتون جناب عاصمہ شیرازی اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ ن لیگ جس کو پانامہ لیکس ، قطری خط ، اور 
کیلبری فونٹ نے بری طرح بے نقاب کردیا ہے۔ 
اور ن لیگ کا مالک شریف خاندان رنگے ہاتھوں چالاکیاں کرتے پکڑا گیا ہے۔ اس خفت کو مٹانے کے لیے باقاعدہ صحافیوں کو ماضی میں اپنے دور حکومت میں نوازے جانے کے باعث باقاعدہ ن لیگی میڈیا سیل کی جانب سے لائنیں اور جملے دہرانے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ 
کبھی ووٹ کو عزت دو کی باتیں اور کبھی سول بالادستی کے پرچم لہرائے جاتے ہیں۔ یہ سب سراسر ڈھکوسلے اور فریب ہیں۔ آج جی ایچ کیو راولپنڈی کرپٹ سیاسدانوں کو گرین سگنل دے دے۔ تو سب کچھ ہی اچھا ہو جائے گا۔   
اب ن لیگ جو عدالتوں میں بری طرح ایکسپوز ہو چکی ہے۔ پاک فوج نے ن لیگ کو دوبارہ لفٹ کروانے سے مکمل انکار کردیا ہے۔ اور ن لیگی لیڈرز کے خلاف ناقابل تردید ثبوت اداروں کو مل چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ جماعت اس حد تک بوکھلا چکی ہے۔ اگر ابلیس بھی عمران خان حکومت کی مخالفت کردے تو یہ فوراً ابلیس کے ہاتھ پر بیعت کرنے سے بھی نہیں گھبرائیں گے۔ 
اب ن لیگ متواتر جنتر منتر کے نعرے لگا کر ایک پارسا ، اور غیر سیاسی خاتون بشریٰ بی بی کو ٹارگٹ کررہے ہیں کہ بشری بی بی جادوگرنی ہے۔ بشری بی بی ایک پرہیزگار ، اور روحانیت سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیں۔ 
اور بشریٰ بی بی اکثر مراقبہ اور استخارہ کر کے وزیراعظم عمران خان کو اچھے مشورے دیتی ہیں۔ اور ایک نیک ، سمجھ دار بیوی ہمیشہ اپنے شوہر کو مشورے دیتی ہے۔ 
اس میں کوئی بری بات نہیں ہے۔ اور ویسے بھی بشری بی بی ایک انتہائی خوش قسمت خاتون ہیں۔ جن کا وزیراعظم عمران خان سے نکاح ہوتے ہی خاتون اول بن جانا پوری دنیا کے سامنے واضح ہے۔ 
مراقبہ اور استخارہ شریعت سے ثابت ہے۔
دین اسلام ہمیں استخارہ اور مراقبہ کرنے کی ہدایات دیتا ہے۔۔ 
مگر دوسری جانب محترمہ مریم صفدر اعوان صاحبہ کو دیکھیں جن کے ہاتھ میں ایک دم والا گلاس ہوتا ہے۔ آج تک کم ازکم میرے سامنے کوئی ایسی حدیث یا آیت نہیں گزری جس میں دم والا کوئی گلاس دیا گیا ہو۔ اور گلاس بھی ایک خاص قسم کو ہو۔ 
شرم تو ان کی آنی چاہیے جو غیر شرعی گلاس ہاتھ میں لیے پھرتے ہیں۔ مگر کمال زبردست بات ہے گوئبلز کے پیروکاروں کی شرعی عمل کو توہین کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور سٹیل کے غیر شرعی گلاس پر کوئی بات بھی نہیں کررہا۔ 
بس یہی کھپ پڑی ہوئی ہے پاکستان میں اس وقت۔ ن لیگی میڈیا سیل عاصمہ شیرازی اور اس جیسے نام نہاد صحافیوں کو جھوٹے اور نان ایشو ٹاپک دیتا ہے۔ اور یہ چابی والے کھلونوں کی طرح شام کو ٹی وی پر آکر نان ایشوز کو ایشو بنادیتے ہیں۔ یہ عاصمہ شیرازی جس کو شریف خاندان واضح ہدایات دیتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ یوٹیوب پر موجود ہے۔ 
مگر کمال کی بات یہ ہے خاتون نے انتہائی گمراہ کن کالم سچ اور جھوٹ کی آمیزش کرتے ہوئے غیر ملکی میڈیا میں لکھ دیا ۔ اور جب ان سے احتجاج کیا گیا تو فوراً خاتون کارڈ کے پیچھے چھپ گئی۔ اور صحافت خطرے میں ہے کے جھنڈے لہرانے لگی۔ دراصل حقیقت میں نہ تو صحافت خطرے میں ہے اور نہ ہی وزیراعظم عمران خان کی حکومت خطرے میں ہے۔ بلکہ خطرہ اس سٹیٹس کو کو ہے۔ جو مل بانٹ کر اس ملک اور عوام کو دیمک کی طرح چاٹ رہا تھا۔ اور آخر میں ایک گزارش وزیراعظم عمران خان سے ہے کہ خدارا بھوکا پیٹ بین الاقوامی افراط زر کو نہ سمجھ سکتا ہے اور نہ ہی سمجھتا ہے۔ لہذا خود ساختہ مہنگائی پر فوری قابو پانے کے لیے سخت اور جلدی اقدامات کریں۔ اگر آپ مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پاگئے۔ تو یہ سیاسی بیروزگار ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ پاکستان اور اہل پاکستان پر رحم و کرم نازل فرمائے۔ آمین۔ 

Comments

Popular Posts